قمر زمان کائرہ

اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو حرج نہیں۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو حرج نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو 4 ماہ چاہیے ہوتے ہیں، اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو حرج نہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی اس لئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے