سراج الحق

اپوزیشن کو دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ سراج الحق

فیصل آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے فیصل آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو چینی، آٹا اور ادویات کے اسکینڈل پر بھی کارروائی کرنی چاہئے۔ یہ کیسا احتساب ہے جہاں حکومتی افراد کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے قوم کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت مشترکہ طور پر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے