اپوزیشن قوم کو تقسیم کر رہی ہے: عثمان بزدار

لاہور (پاک صحافت)  پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے  کہ اپوزیشن قوم کو تقسیم کر رہی ہے اور اس معاملہ میں وہ قابل مذمت ہے ۔اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ وفاقی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی گنجائش نہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، یہ ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم صاحبہ کی مزید بہت ساری جائیدادیں نکلنے جارہی ہیں، شیخ رشید

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے، نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے قومی مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔اس سے قبل بھی انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں، یہ عوام میں ایکسپوز ہوچکےہیں۔ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ روتےرہیں گے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے