ترجمان دفتر خارجہ

اٹلی کشتی کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا حادثہ 26 فروری کو بن غازی لیبیا کے قریب پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان منتقل کرنے میں مدد کررہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کشتی میں 20 کے قریب پاکستانی سوار تھے جن میں سے 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے اور 16 کو بچالیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جارہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے اور کئی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے