آصف زرداری

آصف زرداری سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری سے کراچی میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات میں قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا۔

آصف علی زرداری اور ایرانی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے