آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستقبل میں میدان جنگ کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی موجود تھے، جنرل قمر جاوید باجوہ اور ائیر چیف مجاہد انور خان نے اس موقع پر فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر مشقوں میں انٹیگریٹیڈ ائر ڈیفنس اور دیگر فضائی اور دفاعی ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں ائیر اسپیس مینجمنٹ سسٹم اور دور تک مار کرنے والے ائیر ڈیفنس سسٹم کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ مستقبل میں میدان جنگ کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط تعاون ضروری ہے۔