آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مزار قائد پر حاضری

آرمی چیف عاصم منیر

کراچی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار کو بریفنگ میں اندرون سندھ حالیہ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے میں فارمیشن، اتحادی تنظیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔ جنرل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں