رانا ثناءاللہ

انتقامی کارروائیوں کا اب مزید جاری رہنا ممکن نہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے لیگی رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں اب مزید جاری رہنا کسی طور ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ باقی کیسز کا تو علم نہیں منی لانڈرنگ کا کیس بہت مضبو ط ہے، اس سے بچنا نا ممکن ہے۔ عالمی شہرت یافتہ تحقیقاتی ایجنسی کو بیس مہینے تحقیقات کرنے کے بعد شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سمیت کسی جرم کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیسے کسی ملک میں بھیجے جاتے تو این سی اے کو اس کا ریکارڈ ملتا، منی لانڈرنگ لاہور سے چیچہ وطنی تو نہیں ہوگی۔ ہماری حکومت این سی اے کو کوئی ثبوت نہیں دے سکی۔ انتقامی کارروائیاں اس حد تک واضح ہوگئی ہیں کہ اب ان کا مزید جاری رہنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے