منظور وسان

انتخابات میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہی ہوگا۔ منظور وسان

خیرپور (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب، اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے۔ میں نے پہلے کہا تھا الیکشن جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، عوام انہیں چاہتے ہیں جو عوام کو ریلیف دے، نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے