خواجہ سعد رفیق

ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر ریلوے

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ریلوے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبہ ریلوے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کوریونیو بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔ ریلوے کمپنیوں کو غیرسرکاری منصوبوں سےبھی بزنس حاصل کرکے ریونیو بڑھانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے ریلوے کے پیداواری یونٹس کو منافع بخش بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی پیداواری یونٹس میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے