(پاک صحافت) انتخابات کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان کے موقف پر شدید ردعمل میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ نے 20ویں صدی جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹنے میں گزاری اور اب فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری فراہم کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی نمائندوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف قرارداد کے اس اقدام کو پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کے بارے میں ان کی غلط اور نامکمل ادراک کے باعث قرار دیا۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کے انتخابات اور بے ضابطگیوں کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مطالبہ ایک ایسے ملک کی طرف سے آیا ہے جس نے 20ویں صدی منتخب حکومتوں اور جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹنے میں گزاری اور اس وقت فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی انتخابات کی تاریخ پر نظر ڈالنی چاہیے، خاص طور پر 2016 اور 2020 میں، جہاں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس نے فراڈ اور غیرملکی مداخلت کے دعوے کیے، کیا اقوام متحدہ کو تحقیقات کے لیے نہیں کہا جانا چاہیے؟۔