امریکی سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر بھی بات چیت کی گئی۔ مزید برآں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور موسمیاتی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے امریکا کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت اور پریس فریڈم کی حمایت کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق امریکی سفیر اور وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبے تیز کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے