عمران خان

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 45 کرم سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا گیا ہے، عمران خان پر 5 سال تک عوامی عہدے لینے پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے ہیں، انہیں 63 ون ایچ کے تحت 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

سب سے زیادہ پرتعیش قیدی عمران خان ہیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے