سراج الحق

اقوام متحدہ نے کبھی مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا۔ سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ چند بدمعاش طاقتوں کا ٹولہ ہے جس نے کبھی مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں سمیت دیگر بربریت کے شکار مسلمان شہریوں پر اقوام متحدہ کی خاموشی اس کا واضح ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک میں القدس ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کا سرپرست امریکہ ہے۔ پچھلے 72 برس سے فلسطین میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، گھروں سے نکل کر فلسطین اور مسجد اقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اہل پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطینیوں نے خون آلود چہروں کے ساتھ مسجد اقصٰی میں سجدے کیے، فلسطینیوں کو سلام انہوں نے جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ فلسطینی مسلسل اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اللہ کا فرمان ہے یہود و نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

ایرانی صدر کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے