نواز شریف

افغان اعلی حکام کی نواز شریف سے اہم ملاقات

لندن (پاک صحافت) لندن میں افغان اعلی حکام نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سادات نادری نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں باہمی احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی سے فائدہ اٹھائیں گے اور جمہوریت کی مضبوطی دونوں پڑوسیوں کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے