پی آئی اے

افغانستان میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لئے پی آئی کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) افغانستان میں پھنسے غیر ملکی مسافروں کو پاکستان لانے کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 2 طیارے آج صبح اسلام آباد سے کابل کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق فلائٹ آپریشن سے متعلق افغان اتھارٹیز اور کابل ایئر پورٹ انتظامیہ سے بھی بات چیت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر آج ہی واپس وطن پہنچیں گے۔  پی آئی اے ذرائع کے مطابق مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پی آئی اے  کی جانب سے دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کے لیے پاکستان سے درخواست کی ہے۔ خیال رہے کہ  پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزا کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے