سردار وہاب سلطان

ق لیگ کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  مسلم لیگ ق کے رہنما سردار  وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ  پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما سردار وہاب سلطان اسلام  میں واقع گیلانی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔   ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما  نیر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما ؤں سے ملاقات کے دوران ق لیگ کے رہنما وہاب سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ سردار وہاب سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے