کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ حکومت سے 10 ارب روپے لیں گے تاکہ گلی محلوں میں کام ہو سکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، یو سی کو فنڈز کی مد میں ماہانہ 12 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں سندھ حکومت نے ساڑھے 4 ارب صوبائی ترقیاتی پروگرام کی مد میں کے ایم سی کو دیے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد کے ایم سی کے معمولات سے آگاہ کرنا ہے، مجھے اور سلمان کو چارج لیے ایک سال تین ماہ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مالی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔