اسحاق ڈار

اسحاق ڈار خزانہ، خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار خزانہ، خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے غور و غوض شروع کردیا ہے، تین مراحل میں کابینہ تشکیل دی جائے گی پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا عہدہ سونپا جائے گا اور اس کے علاوہ سردار یوسف کو مذہبی امور، مصدق ملک پیٹرولیم کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمن، چودھری عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی، عطاء تاڑر کو وزیر اطلاعات، احسن اقبال کو وزیر داخلہ، حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے