مولانا فضل الرحمن

اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا۔ مولانا فضل الرحمن

کراچی (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارجیسے ہی واپس آئے ڈالرگھبرا کر نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم سے بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے، اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، قراردادیں اور سیمینار میں گفتگو حکومت کیلئے رہنمائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا، ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنا آسان کام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر ابراہیم رئیسی

آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات، سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے