بلاول بھٹو

ادارے کے غیر سیاسی ہونے کے بیان کے بعد کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہو گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے کے غیر سیاسی ہونے کے بیان کے بعد کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہو گئے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انہیں پریشانی یہ ہے کہ ادارہ نیوٹرل ہو گیا تو ان کی سیاست کا کیا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھڑی چوری چھپانے کےلیے انتشار پھیلایا جارہا ہے، پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آج ادارہ اپنی غلطیاں مان چکا تو سارے سلیکٹڈ سیاست دان پریشان ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ گھڑی چوری کو چھپانے گوگی صاحبہ، علیمہ باجی کو بچانے کے لیے اور فارن فنڈنگ سے بچنے کے لیے انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے لکھوا لو کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی، ان سے کہتا ہوں کہ استعفیٰ دینا چاہتے ہو تو دے دو۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے