شرجیل میمن

احتساب کا پہلے بھی سامنا کیا ہے آئندہ بھی کروں گا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں ان کا نام آیا اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا  ہے کہ  احتساب کا پہلے بھی سامنا کیا ہے آئندہ بھی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں ان کا نام آیا اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، سیاست میں آنے سے قبل اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2008 میں جمع کرائے گئے فارم میں ڈیفنس کراچی میں تین بنگلے، فیکٹریاں اور ریئل اسٹیٹ کے دفاتر شامل تھے۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔ پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنیوں کی لسٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الہٰی، سینیٹر فیصل واوڈا اور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے نام بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے