خواجہ آصف

آرمی چیف کیلئے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کیلئے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا اور ابھی اس سے متعلق اتحادی جماعتوں اور قائدین کے درمیان بھی کوئی مشاورت شروع نہیں ہوئی ہے جبکہ کوئی ڈیڈلاک بھی نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل 18 یا 19 نومبر کو شروع ہوگا اور جو نام پاک فوج کی جانب سے بھجوائے جائیں گے ان پر غور کیا جائے گا جبکہ آرمی چیف کے لیے مسلم لیگ (ن) کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے