مریم اورنگزیب

آج عمران صاحب کو زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جارہا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج عمران نیازی کو زندگی کا سب سے بڑا اور اہم سرپرائز ملنا والا ہے، انہیں ایوان سے سیدھا گھر بھیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا ذہنیت کے لوگ جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں چاہتے، چند گھنٹے بعد ملک کو جھوٹ، بدتمیزی، کرپشن، نالائقی سے نجات مل جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آج یوم نجات ہے، عوام کو آٹا، چینی، بجلی چوروں سے نجات مبارک ہو۔ یاد رہے کہ  آج وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے جارہی ہے ریڈزون کے اطراف 2 ہزار سے زائد رینجرز اور ساڑھے 4 ہزار ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے