پرویز خٹک

آج خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آج خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، آج خیبرپختونخوا کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا۔ تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر ان کے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے