شیری رحمان

آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کی تفصیلات پریشان کن ہیں ، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر  شیری رحمان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی معاشی پالیسیوں کو عوام دشمن پالیسیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کی تفصیلات پریشان کن ہیں ، آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان  نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کی تفصیلات پریشان کن ہیں ، کیوں کہ  آئی ایم ایف نے پی ٹی آئی حکومت  سے مزید ٹیکس بڑھانے ، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث آئندہ سال  تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ  آئی ایم ایف کی کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک محدود نہیں رہی ،  ‏حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی، آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے