رانا مشہود

آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 سے بچنا چاہ رہے ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ کا حساب دینا پڑے گا، یہ ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہ آئے۔

رہنما ن لیگ رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں ہوتے دیکھیں گے، ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا ہم نے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں نے بروقت فیصلے کئے، فرد واحد کے فیصلے کبھی نہیں چلتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کا 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے