خواجہ آصف

اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہو جائے گا۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے۔ ہم نام وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کردیں گے اور وہ نئے آرمی چیف کے متعلق  فیصلہ کرلیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سینیئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیو کا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نواز شریف کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے