نیتان یاہو

نیتان یاہو کا انتخابات سے پہلے متحدہ عرب امارات کا دورہ

بیت المقدس {پاک صحافت} فلسطین پر اپنا حق جتانے والے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کل متحدہ عرب امارات کے پہلے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے ۔

اسرائیل کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران نیتان یاہو، ولیعہد پرنس محمد بن زید کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

اس دورے کے ساتھ نیتان یاہو متحدہ عرب کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی حیثیت اختیار کر جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ نے اس دورے کے اسرائیل میں 23 مارچ کو متوقع انتخابات سے چند دن قبل کئے جانے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبر 2020 میں وائٹ ہاوس میں منعقدہ تقریب میں باہمی تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نمائندہ

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور: رئیسی کے افکار عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں

پاک صحافت افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہا: ایران کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے