نابلس

اسرائیل نے نابلس میں فتح تحریک کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا

پاک صحافت صیہونی حکومت نے تحریک فتح کے عسکری ونگ الاقصیٰ بریگیڈ کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے کمانڈروں کے نام ابراہیم نابلوسی، اسلام صبوح اور حسین طہٰ ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے نابلس میں ابراہیم نابلوسی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی اور فائرنگ میں گھر کے اندر موجود تین کمانڈر مارے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے مجرمانہ کارروائی میں تین کمانڈروں کو ہلاک کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس سے قبل بھی کئی بار ابراہیم نابلوسی کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ابرہام نے کئی بار اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی نمائندہ

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور: رئیسی کے افکار عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہیں

پاک صحافت افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے نے کہا: ایران کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے