ایران -سعودی عرب

ایران اور سعودی عرب کے مابین برسوں بعد براہ راست بات چیت

بغداد {پاک صحافت} عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے عہدیداروں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے براہ راست بات چیت کی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان پچھلے پانچ سالوں سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور یمن جنگ اور علاقائی ممالک کے اندرونی معاملات میں ریاض کی مداخلت پر ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے دونوں ممالک کے مابین براہ راست بات چیت شروع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

فاینینشیل ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ 9 اپریل کو مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران ، سعودی عرب نے یمن کی الحوثی تنظیم کی طرف سے انتقامی حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا تھا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ، سعودی وفد کی سربراہی پبلک انفارمیشن سروس کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن علی الحمیدان کر رہے تھے ، اور ریاض اور تہران کے مابین براہ راست مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے طے کیا گیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم الکاظمی نے گذشتہ ماہ سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر ریاض کا دورہ کیا تھا ، جہاں یہ مذاکرات طے پائے تھے۔

اس رپورٹ میں ایک عراقی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بغداد نے ایران-مصر اور ایران-اردن کے مابین رابطے کا ایک چینل قائم کیا ہے۔

تاہم ، فاینینشیل ٹائمز کی اس رپورٹ پر تہران نے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے