بارودی سرنگ

غرب اردن میں بارودی سرنگ نے لی فلسطینی جوان کی جان

قدس {پاک صحافت} فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر اسرائیلی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 18سالہ علی موسیٰ جھالین مشرقی اریحا میں اپنی بکریوں کے ساتھ تھا جہاں اسرائیلی فوج کی طرف سے نصب کردہ بارودی سرنگ پھٹنے سے اس کاایک بازو کت گیا۔ زخمی فلسطینی لڑکے کو علاج کے لیے بیت جالا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ وسطی اور شمالی وادی اردن اور اریحا میں کئی مقامات پر اسرائیلی فوج نے شہری آبادی کے قریب بارودی سرنگیں نصب کررکھی ہیں۔ اس کے علاوہ جنگی مشقوں کے دوران بھی اسرائیلی فوج بم اس علاقے میں پھینک کر چلی جاتی ہے جو فلسطینیوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

گذشتہ کچھ عرصے کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے وادی اردن میں 4 فلسطینی شہید اور 26 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے