عالم اسلام کو غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنا چاہیے۔ طالبان

ذبیح اللہ مجاہد

(پاک صحافت) طالبان کے ترجمان نے جنوبی غزہ کے قصبے رفح پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں رفح شہر پر صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی غاصب حکومت نے تمام بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ایک عظیم جرم کا ارتکاب کیا اور فلسطینی مسلمانوں کو بے رحمانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان اس عمل کو جنگی جرم اور فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام سمجھتی ہے اور ایک بار پھر عالم اسلام اور دیگر ممالک سے چاہتی ہے کہ وہ اس تباہی کو روکیں اور غزہ میں محصور مسلمانوں تک خوراک، ادویات اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بدقسمتی سے اب تک علاقے اور دنیا کی بااثر حکومتیں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور اس سلسلے میں موثر اقدامات کا فقدان صیہونی حکومت کو ایک بار پھر نسل کشی کرنے کا سبب بنا ہے۔ جس کی وجہ سے حماس کی امن کی تجویز کو مسترد اور مظلوم مسلمانوں پر وحشیانہ بمباری اور زمینوں پر قبضے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے