امریکی حکومت نے یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات پر متنازع کا ٹیگ لگانے کا فیصلہ منسوخ کردیا

 امریکی حکومت نے یہودی کالونیوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات پر متنازع کا ٹیگ لگانے کا فیصلہ منسوخ کردیا

امریکا نے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں قائم کی گئی صنعتی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی غیر مشروط خریداری کی اجازت دیتے ہوئے ان مصنوعات پر متنازع کا ٹیگ لگانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اس اقدام کے بعد یہودی کالونیوں میں تیار ہونےوالی مصنوعات پرمتنازع کا ٹیگ نہیں لگایا جائےگا۔

خیال رہے کہ سنہ 1993ء میں طے پائے اوسلو معاہدے کے تحت غرب اردن کے سیکٹر سی میں قائم اسرائیلی کالونیوں کی مصنوعات کو عالمی سطح پر متنازع قرار دیا جاتا ہے، عالمی برادری فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ ان کالونیوں کی مصنوعات کو غیر مجاز قرار دیتی ہے تاہم امریکا نے یہودی کالونیوں کی مصنوعات کو غیر متنازع قرار دے کر حقیقی معنوں میں غرب اردن پر صہیونی ریاست کی خود مختاری تسلیم کرلی ہے۔

امریکی حکومت کے فیصلے میں سیکٹر اے اور بی کی مصنوعات پر ان سیکٹرز کا ٹیگ لگائے گا، اسی طرح غزہ کی پٹی کی مصنوعات پر بھی ٹیگ لگایا جائے گا۔

امریکا نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں ‌امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے غرب اردن میں ‌یہودی کالونیوں کا متنازع دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے