شام کے نائب وزیرخارجہ بشار الجعفری نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

شام کے نائب وزیرخارجہ بشار الجعفری نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کردیا

شام کے نائب وزیرخارجہ بشار الجعفری نے مقبوضہ جولان کے بارے میں امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

بشارالجعفری نے کہا کہ شام، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ شام میں صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی غرض سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے لازمی اور فوری اقدامات کرے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام ، اپنی مقبوضہ زمینوں کو واپس لینے کے لئے وہ تمام وسائل اختیار کرے گا جو بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے منشورکے مطابق ہیں۔

بشارالجعفری نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض ممالک اقوام متحدہ میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے صیہونیوں کے جرائم میں براہ راست شریک ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے سنہ 1967 میں جولان کی تقریبا ایک ہزار دو سو مربع کلومیٹر زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا اور کچھ عرصے بعد اس علاقے کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کر لیا، عالمی برادری نے اس الحاق کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے، سلامتی کونسل نے بھی اس علاقے کو مقبوضہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے