بھارت وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت کانفرنس

بھارت وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت کانفرنس

سرینگر:(پاک صحافت) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی مظالم انہیں حق پر مبنی جدوجہد ترک کرنے پر مجبورنہیں کرسکتے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو دبانے کیلئے مختلف وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی: حریت کانفرنس

انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ نوجوانوں کے جعلی مقابلوں میں قتل کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کرنے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ہڑتال کے ذریعے بھارت اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دیا کہ بیگناہ نوجوانوں کا قتل اور دیگر بھارتی مظالم انہیں اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے۔

میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں حال ہی میں تین بیگناہ نوجوانوں اعجاز مقبول گنائی، اطہر مشتاق اور زبیر احمد کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت کی، بیان میں کہا گیا کہ ایسے واقعات کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بھی ایک بیان میں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ،عوامی مجلس عمل اور جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے وفود شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔

دریں اثناء کشمیر میڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے ہفتہ کوجاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں گزشتہ70سال سے زائد عرصے سے بھارتی ظلم وبربریت جاری ہے اورعلاقے میں آئے روز کشمیری نوجوانوں کاقتل اس بربریت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہر کشمیری کی زندگی بھارتی فورسز کے رحم وکرم پر ہے، رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے سال 2020میں محاصرے اور تلاشی کی 4ہزار 6سو 15 کارروائیوں کے دوران263کشمیریوں کوشہیدکیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی2016سے 2020کے اختتام تک بھارتی فوجیوں کی طرف سے چلائے جانے والے پیلٹ چھرے لگنے کے سبب 10ہزار 842کشمیری زخمی ہوئے جن میں سے 140سے زائدافراد دونوں آنکھوں اور 210افراد ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئے جبکہ 2ہزار 500 سے زائد کشمیریوں کی بینائی جزوی طور پر متاثرہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ

اردوغان: شامی تنازع کا حل حکومت کا عوام کے ساتھ رابطہ ہے

پاک صحافت ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کی شب کہا کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے