کہکشاں

زمین کے قریب ترین بلیک ہولز کا نیا جوڑا دریافت

سویڈن (پاک صحافت) ماہرین فلکیات کی جانب سے زمین کے قریب ترین بلیک ہولز کا نیا جوڑا دریافت کیا گیا ہے، جو زمین سے صرف 89 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہیں، جو کہ 470 ملین نوری سال کے پچھلے ریکارڈ کے مقابلے زمین سے قریب ترین بلیک ہولز کا جوڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی سدرن آبزرویٹری ( ای ایس او) کے ماہرین فلکیات نے اپنی نئی دریافت کی تصاویر جاری کیں جو بہت بڑی دوربین کا استعمال کرتے ہوئے لی گئی تھیں،  جسے ویری لارج ٹیلی سکوپ ( وی ایل ٹی ) کہا جاتا ہے۔ زمین کے اب تک قریب ترین ہونے کے علاوہ، بلیک ہولز کا جوڑا  ایک دوسرے کے بھی قریب ترین جوڑا  ہے جو کہ 1600 نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔

واضح رہے کہ ای ایس او کی پریس ریلیز میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے پروفیسر ہولگر بومگارڈ نے کہا کہ ان کے اور ان کی رفتار کے درمیان کم فاصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ شاید اگلے 250 ملین سالوں میں ایک ہی بڑے بلیک ہول میں ضم ہو جائیں گے. سپر میسیو بلیک ہولز بلیک ہول کی سب سے بڑی قسم ہیں اور  ان کی کمیت سورج سے لاکھوں یا اربوں گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے