اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں چار فلسطینی اور چھ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان قلندیا پناہ گزین کیمپ میں شہید خالد حمد کے گھر پر تصادم ہوا۔ اسرائیلی فوجیوں ‌نے شہید کے دو بیٹوں معاذ اور محمد کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر فلسطینیوں نے مزاحمت کی۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں کی طرف سے سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 6 صہیونی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلائیں، صوتی بم اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والے فلسطینیوں ‌کو میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل سوموار کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 40  یہودی طلبا سمیت 86 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی، اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے، یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے