انٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن کا نیٹو میں روس کو شامل کرنے کا مطالبہ

برسلز{پاک صحافت} امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے مغرب کے باہمی مفادات کو فروغ دینے کے لئے روس کو نیٹو میں شریک کرنا ہوگا لیکن محتاط بھی رہنا ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرات کو کم کرنے کے لئے تعلقات کو ازسرنو استوار کرنے کی ضروت ہے۔ روس ایک کونسل کی تشکیل ذریعے بات چیت کا دوبارہ آغاز کرے۔

بلنکن نے روس سے متعلق مضبوط اور مشترکہ پوزیشن پر زور دیا۔ انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، بالآخر میں سوچتا ہوں کہ ہم روس سے ایسے تعلقات کی امید کر سکتے ہیں جو مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم روس کے ساتھ اپنے اور اتحاد کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں گے تو ہم روس کو اس کی لاپرواہی اور مخالف کارروائیوں کا محاسبہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی اسرائیل

اسرائیلی سفارت کار ترکی واپس آگئے ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی

(پاک صحافت) مڈل ایسٹ آئی کی تجزیاتی سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے