سراج الحق

ملک کے عوام جھوٹے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ ملک کے عوام جھوٹے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ  حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تلے کچلنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو پیسے دیکر جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جلسے، جلوسوں میں سرکاری وسائل کا بلا دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ہم حکمرانوں کو اپنی من مانی نہیں کرنے دیں گے اب ملک کے عوام حکمرانوں سے حساب مانگ رہے ہیں، ملکی وسائل لوٹنے والوں کو حساب تو دینا ہوگا اور قوم حساب لے گی۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ  اب امریکا نواز حکمران اور سیاست دانوں کا ملک میں کوئی کام نہیں، افغانستان سے ہم نے امریکا کو نکالا اب امریکا نواز پالیسیاں پاکستان سے ختم کریں گے۔کئی کئی بار ان بڑی پارٹیوں نے حکومت کی لیکن غریب عوام کی حالت نہیں بدلی، یہ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تلے کچلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے