امریکہ

بائیڈن حکومت کے دوران امریکیوں کی آمدنی میں 4 ہزار ڈالر سے زیادہ کی کمی

واشنگٹن (پاک صحافت) ہیریٹیج تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکیوں کی آمدنی میں 4 ہزار ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دائیں بازو کے تھنک ٹینک ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکیوں کی سالانہ آمدنی میں 4,200 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوری 2021 سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا جو بڑھ کر 12.7 فیصد ہوگئی ہے، جس سے امریکی اجرت کمانے والوں کی قوت خرید میں اوسطاً 3000 ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اس تھینک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کو کم کرنے کے لیے سنٹرل بینک آف امریکہ کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں، شرح سود میں اضافہ ہوا ہے، جس سے قرض لینے اور رہن، خوراک وغیرہ کے حصول کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ سود کی شرح میں اضافے اور قرض لینے کے اخراجات کی دو اقسام نے امریکیوں کی سالانہ قوت خرید میں مزید 1,200 ڈالر کی کمی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنتٹ یونیورسٹی

بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی نے متعدد اسرائیلی تحقیقی مراکز کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے ہیں

پاک صحافت بیلجیئم کی “گینٹ” یونیورسٹی نے فلسطینی حامی طلباء کے زبردست مظاہروں کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے