ہریتھک روشن

ہریتھک روشن نے کرش 4 بنانے کا اعلان کر دیا

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کرش 4 بنانے کا اعلان کر دیا،  خیال رہے کہ معروف اداکار ہریتھک روشن نے یہ اعلان کرش کے 15 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا کے مقبول پیلٹ فارم  انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم کرش کا چوتھا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ماضی ہوچکا، اب دیکھتے ہیں کرش 4 آپ کے لیے کیا لاتا ہے’۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز راکیش روشن نے کرش کے چوتھے سیکوئل سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ملک کے حالات کے باعث فلم تاخیر کا شکار ہوگئی، اس کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔ خیال رہے کہ فلم کا پہلا حصہ کوئی مِل گیا کے نام سے 2003 میں ریلیز کیا گیا تھا، بعدازاں کرش اور کرش 3 کو 2006 اور 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے