پرے ہٹ لو

پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارت میں ’بہترین تفریحی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے  بھارت میں ’بہترین تفریحی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔ خیال رہے کہ یہ فلم عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی تھی۔ یاد رہے  کہ پاکستانی فلم  ’پرے ہٹ لو’ نے باکس آفس پر اب تک 300 ملین روپے کمائے۔

تفصیلات کے مطابق عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے  بھارت میں ’بہترین تفریحی فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔2019 کی رومانوی کامیڈی فلم’پرے ہٹ لو‘ کیلئے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کریٹیو ہیریٹیج کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 18 دسمبر سے 23 دسمبر تک بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر ورنداون میں کیا گیا۔ پرے ہٹ لو کی کاسٹ میں مایا علی خان، شہریار منور، زارا نور عباس، اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے