فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا دوسرا روز

فیصل آباد (پاک صحافت) فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا آج نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں دوسرا روز ہے۔خیال رہے کہ پہلے سیشن میں ’بیادِ شوکت صدیقی‘ کے عنوان سے ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ادیب محمود شام نے گفتگو کی۔

دوسرے سیشن میں ’پنجاب دوے دو مہاراجے‘ کے عنوان پر ڈاکٹر توحید چٹھہ، خولہ چیمہ اور پٹیر بنس نے گفتگو کی۔ تیسرے سیشن میں ادیب محمود شام کی کتاب ’انجام بخیر‘ اور ڈاکٹر نجیبہ عارف کی کتاب ’مکھوٹا‘ کی رونمائی کی گئی۔

یاد رہے کہ لائل پور لٹریچر کونسل کے زیرِ اہتمام دسویں دو روزہ فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں ملک کی نامور ادبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ شعرائے کرام، مشہور ٹی وی فنکار، ڈرامہ نگار اور دانشور شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے، رض احمد

(پاک صحافت) پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے