عمران عباس

عمران عباس کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ گلوکاری

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبرو اداکار عمران عباس، جو جلد پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں ڈیبیو دینے کو تیار ہیں، حالیہ ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے ہمراہ سُر بکھیر دیئے۔ خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کو بھارتی اداکارہ کے سنگ اپنی آواز کا جادو چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس نے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا اور بتایا کہ انہوں نے لندن میں فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کی شوٹنگ کے مصروف لمحات سے کچھ وقت نکال کر ساتھی اداکارہ اور دوست ’اُدیا واکاتی‘ کے ساتھ تامل اور ہندی/اردو زبان میں اپنا ایک پسندیدہ گانا ریکارڈ کیا۔ان کی سُریلی آواز کو جہاں مداح بےحد پسند کر رہے ہیں وہیں ساتھی فنکارہ طوبیٰ صدیقی اور  بھارتی میوزیشن و یوٹیوبر ’ابھے وی‘ نے بھی اداکار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ عمران عباس اور بھارتی اداکارہ اُدیا واکاتی تامل فلم ’بمبئی‘ کا مشہور گانا ’کُچی کُچی رکھما‘ پر اپنی آواز کا جادو چلا رہے ہیں، جس کا میوزک اے آر رحمان نے دیا ہے جبکہ اس گانے کا ہندی ورژن اُدیت ناراین نے گایا ہے۔ یاد رہے کہ عمران عباس فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، یہ فلم آئندہ ماہ 6 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے