عائشہ عمر

عائشہ عمر کا دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔ اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو آئی ڈیز بتائی ہیں جبکہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے