شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے بال لمبے کرنے کا  آسان طریقہ بتادیا

کراچی (پاک صحافت) شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ 4 سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تو ان کے لمبے بالوں نے لڑکوں کی توجہ فوراََ اپنی طرف مبذول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اس سیشن کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔  اس سیشن کے دوران  ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگ لایا۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواؤ‘۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان اکثر ہی ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو کرنے کے لیے  سیشن کا انعقاد کرتے ہیں اور مداح اس سیشن میں اداکار سے تقریباََ زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں ہی رابطہ کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے