سلمان خان

زندگی میں ہمیشہ ہی الجھن کا شکار رہا ہوں، سلمان خان کا اعتراف

ممبئی (پا ک صحافت) بالی وڈ کے مقبول اداکار  سلمان خان نے اعتراف کیا ہےکہ وہ زندگی میں ہمیشہ ہی الجھن کا شکار رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سیمی گریوال کو بگ باس 16 کے سیٹ پر دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان نے کچھ ذاتی نوعیت کے سوالات کے بھی جوابات دیے۔سیمی گروال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بگ باس 16 کی قسط ویک اینڈ کا وار کا ایک پرومو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سلمان خان کے روبرو بیٹھ کر گفتگو کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سیمی گریوال نے سلمان خان سے اس دوران اپنے منفرد انداز میں کئی سوالات کیے، جن میں ایک زندگی میں کنفوژن (الجھن) کا شکار ہونے سے متعلق بھی تھا۔سلمان خان سے گفتگو میں سیمی گریوال نے استفسار کیا کہ کیا وہ بھی بگ باس کے دو شرکاء ٹینا اور شارلن کی طرح ان حالات میں کنفوژن کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اس پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ یہ تو ان حالات میں ایسے ہوتے ہیں، میں تو روزمرہ کی زندگی میں الجھن کا شکار رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سیمی گریوال نے سلمان خان سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو بگ باس کے گھر کا حصہ بننے کےلیے کیا کرنا پڑے گا؟ اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں اس سب سے تھوڑا بڑا ہوگیا ہوں۔ اس سے قبل ایک اور پرومو شیئر میں سمی گریوال کو شالن بھانوٹ، پریانکا چاہر چوہدری اور دیگر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے