راکھی ساونت شوہر عادل خان درانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

(پاک صحافت) بالی وڈ ڈانسر راکھی ساونت شوہر عادل خان درانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ اس دوران راکھی میڈیا کے سامنے خود کو تھپڑ بھی مارنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی آبدیدہ ہوگئیں اور زارو قطار روتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے عادل پر کیوں یقین کیا‘، اس دوران راکھی میڈیا کے سامنے خود کو تھپڑ بھی مارنے لگیں۔ اس موقع پر انہوں ایک حادثے کا بھی انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ راکھی نے انکشاف کیا کہ’ میرے ساتھ بھی حادثہ ہونے والا تھا، عادل نے پلان بنا لیا تھا میں بھی فریج میں جانے والی تھی یا میں بھی کسی ندی یا کوڑے میں جانے والی تھی ‘۔ خیال رہے کہ بھارت میں ان دنوں قتل کرکے ٹکڑے فریج میں ڈالنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے