ایک اور مشہور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

ممبئی (پاک صحافت) ایک اور مشہور بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق اوڈیا زبان کے اداکار ریموہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ  حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 58 سالہ  سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ ریموہن پریڈا بھونیشور کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ  حالت میں پائے گئے۔ پولیس کی جانب سے خودکشی  کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اداکار  کے گھرو الوں نے جمعے کی صبح انہیں کمرے میں مردہ حالت  میں پایا ۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے